اداکارہ غزل شاہ نے شوبزستاروں کے جھرمٹ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا

0 124

لاہور( امروز نیوز)معروف ماڈل واداکارہ اور برکھا پروڈکشن کی سی ای اوغزل شاہ کی سالگرہ کا کیک ستاروں کے جھرمٹ میں کاٹا گیا۔ سالگرہ کی تقریب گزشتہ روزالفلاح تھیٹرمیں منعقد ہوئی جس میں شوبزاورمیڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی،اس تقریب کے مہمان خصوصی پروڈیوسرورائٹروبائوپروڈکشن کے روح رواں بائو اصغرعلی تھے،سالگرہ کی تقریب میں سمرین ملک،مکھڑا جی،ذوالفقار،جانوبابا،نوری بٹ ،علی عابدی،گوشی رائے،سنی رحمان،مدثرناز،سہیل پٹاکا،ڈاکٹرمنورچاند،اقرا مقصودسمیت دیگر نے شرکت کی اور تحائف دئیے۔گلوکاروں اور فنکاروں کی سپرہٹ پرفارمنس نے غزل شاہ کی سالگرہ تقریب کویادگاربنا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.