دپیکا پڈوکون گالیاں دینے والے شخص کی تفصیلات سامنے لے آئیں

0 82

ممبئی (امروز ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام میسج پر گالیاں دینے والے شخص کا نام اور بھیجے گئے پیغامات شیئر کردیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام اسٹوری پر ڈائریکٹ میسج میں ایک شخص کی جانب سے بھیجی گئی

گالیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا۔اسکرین شاٹ میں اس شخص کی جانب سے دی گئی گالیاں اور اس کا نام واضح تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ واہ! آپ کے گھر والوں اور دوستوں کو آپ پر بےحد فخر ہوگا۔بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری سے اسکرین شاٹ کو ڈیلیٹ کردیا تاہم اس دوران دیگر صارفین نے اس کا اسکرین شاٹ لے لیا اور اب لوگ اس شخص کی حرکت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.