عمران خان کو گھبراہٹ سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے ہے، شہباز شریف

0 326

لاہور(امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کی تباہی کر دی ہے

،عمران خان کو گھبراہٹ ہماری سیاسی ملاقاتوں سے نہیںبلکہ ملکی تباہی سے ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی مہنگائی اوربیروزگاری میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا اس دور حکومت میں ہوا ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرضوں کے اوپر اتنے قرضے چڑھ گئے ہیں

جس کی کوئی مثال موجود نہیں۔اس دور میں کرپشن کے بے پناہ سکینڈلز سامنے آئے ہیں ،گندم، چینی، ایل این جی کے سکینڈلز میںاربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے ،ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے، یہ وہ واقعات ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو نیند نہیں آتی اور یہ حکمرانوں کی گھبراہٹ کی وجہ ہے ۔

عمران خان کو گھبراہٹ سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے ہے، شہباز شریف">
Leave A Reply

Your email address will not be published.