جام کمال صوبے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں، حاجی میر بہارمری
کوہلو(امروز نیوز) کوہلو کے قبایلی و سیاسی رہنماءحاجی میر بہار خان مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں وزیر اعلیٰ کو حالیہ ملاقات میں کوہلو سمیت صوبے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے انہوں نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے حاجی میر بہار خان مری کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال خان نے کوہلو کے ہسپتال کو ڈاکٹر مہناز مری کے نام سے منسوب کرنے کی یقین دہانی کی ہے جلد کوہلو ہسپتال کو ڈاکٹر مہناز مری کے نام سے منسوب کیا جائے گا انہوں نے صوبے میں شعبہ کارڈیالوجی میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔