برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی
کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 17مارچ کو (بروزاتوار)مری آبادگرڈکے گلستان فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاﺅن ایکسپریس فیڈرسے ایک بجے دن تا شام چاربجے بجلی بندہوگی نیز اسی روز132KVمند۔تمپ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے لئے تمپ، تربت، ہوشاپ، پنجگور، گوادر، گوادر انڈسٹریل ، پسنی اورماڑہ گرڈسٹیشنوںسے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔اسی طرح 18مارچ کوکوئٹہ سٹی گرڈکے بروری اور پی اے ایف جبکہ انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک نیز مری آبادگرڈکے طوغی روڈاورچشمہ فیڈروںسے ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔