بلوچستان پاکستان کا اہم ترین جز ہے جس کی ترقی کےلئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے صوبے میں ترقی کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں طلباءفنی تعلیم حاصل کر کے اقتصادی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال

0 125

کوئٹہ(امروز نیوز)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین جز ہے جس کی ترقی کےلئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے صوبے میں ترقی کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں طلباءفنی تعلیم حاصل کر کے اقتصادی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں وفاقی حکومت بلوچستان بلخصوص مکران ڈویژن میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی یہ بات انہوں نے جمعہ کو یونیورسٹی آف تربت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے ایم ڈی بیت المال عباس بپی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پورفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ اور ثقافت ہمارے اثاثے ہیں ہم نے ہمیشہ اپنی روایات کو قائم و دائم رکھا ہے وفاقی حکومت بھی صوبے کی ثقافت تاریخی ورثے کی حفاظت کےلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اس سلسلے میں مستقبل قریب میں مربوط اقدامات اٹھائے جائیںگے جبکہ تربت یونیورسٹی میں آرکیائیولوجی ڈیپارٹمنٹ بھی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ طلباءمستقبل کے معمار ہیں وہ فنی تعلیم حاصل کر کے صوبے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عباس بپی نے کہا کہ بیت المال تربت یونیورسٹی کے طلباءکی مالی معاونت کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا تا کہ صوبے کے طالبعلم صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کی جانب لے جایا جائے جس کےلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ بلوچستان کے طلباءملک کے دیگر حصوں کے طلباءسے کسی صورت کم نہیں تربت یونیورسٹی طلباءکو بہترین ماحول فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ایم ڈی بیت المال عباس بپی کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.