مستونگ ‘پرائیویٹ سکولز مشکلات سے دو چار ہے،آل پرائیویٹ سکلولز ایسوسی ایشن

0 124

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ (نامہ نگار)آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مستونگ کا اہم اجلاس زیر صدارت رئیس غلام صدیق آبی زئی منعقد ہوا۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نثار مشوانی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری مشتاق احمد باروزئی،نائب میڈم عمبرین،فنانس حاجی محمد رحیم دہوار،رابطہ سیکریٹری حاجی ظہوراحمد شیخ،غلام فاروق شاہوانی،محمد عابد رند،آغا اکرم شاہ،قاری عبدالباسط ،مولوی غلام قادر،عبدالفتاح رند،علی احمد اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ریگولیشن اتارٹی بل 2015 کا جائزہ ترمیمی بل 2020 صوبائی کابینہ کے فیصلے اور BEFکے ساتھ رجسٹریشن کے بارے میں تفصییلی روشنی ڈالی گئی انہوں نے کہا کہ عرصہ پانچ سالوں سے تمام پرائیویٹ سکولز کافی مشکلات سے دو چار ہے اور معیار تعلیم بھی کافی متاثرہورہا ہے مگر افسوس کہ کوئی تعلیم دوست قیادت نے آج تک پرائیویٹ سکولز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے جس سے تمام والدین اور بچے بھی مشلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے نہایت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعلی اور گورنر بلوچستان بھی ترمیمی بل 2020 کو سرد خانے میں رکھ دیا ہے۔صوبائی قیادت نے کئی بار گورنر اور وزیراعلی سے گزارش ہے ۔تاحال کوئی عمل دامد نہیں ہو رہی ہے جناب سے اجلاس کر توسط سے اپیل کرتے ہے کی ترمیمی بل 2020 کو جلد از جلد اشو کر کے تعلیم دوستی کا ثبوت دیں۔یکم مارچ سے 31 مارچ تک سکولز کی بندش سے کافی مشکلات کا منا ہے جن کے لیے اخراجات اور رینٹ کی مد میں پرائیویٹ سکولز کے ساتھ خاطرخواہ تعاون کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 ماچ تک ممبر سازی کا سلسلہ مکمل کیا جائیگا تمام ڈائریکٹرز/پرنسپلز اپنے ممبر شپ کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.