پی ایچ ای کے نااہلی اور غفلت کی وجہ سے اہل محلہ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ غلام فاروق شاہوانی
(امروز۔نیوز)
مستونگ(نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر غلام فاروق شاہوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ پی ایچ ای کے نااہلی اور غفلت کی وجہ سے اہل محلہ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں علاقہ میکنوں کے دیرینہ پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کلی ٹھل درے خان کے میکنوں کو آب نوشی کے لیے گزشتہ حکومت میں نیشنل پارٹی کے سنٹرل کیمٹی کے ممبر وسابقہ ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی نے اپنےذاتی فنڈ سے کلی ٹھل درے خان کے مکینوں کو آب نوشی کے لیے ٹیوب ویل مہیا کیا گیا تھا جو کئ سال گزارنے کے باوجود بھی تاحال غیرفعال هے کلی میں پانی کے بحران شدت اختیار کرتے جارہے ہیں جس سے پورے کلی کربلا کا منظر پیش کررہا هے اہل محلہ ٹینکر مافیاوں کے رحم وکرم پر ہیں جو باعث تشویش عمل هے محلہ کے میکنوں تالابوں اور جو ہڑوں سےپانی لانے پھر مجبور ہیں محکمہ پی ایچ ای اور مقامی ٹیکھیدار کے سیاہ کرتوتوں سے یہاں کے بسنے والے مکینوں کے زندگیوں کو شدید مفلوج کرچکے ہیں جس سے ٹیکھیدار کی کرپشن اور نااہلی کو تقویت مل رہی هے محکمہ پی ایچ ای جلد ازجلد ٹیوب ویل کی بحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور کوششوں کو ٹیوب ویل کو فعال کرنے کے لیے بروئے کار لائیں اور کرپٹ ٹیکھیدار کے لائسن کو فی الفور منسوخ کیاجائے بصورت دیگر اہلیان محلہ پی ایچ ای اور کرپٹ ٹیکھیدار کے خلاف احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں