بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0 39

ممبئی :  بالی ووڈ بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی ممبئی کے پالی ہل میں واقع رنبیر کے گھر واستو میں ہوئی، شاندار تقریب میں دونوں کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، شادی میں جن مشہور شخصیات کو دیکھا گیا ان میں نیتو کپور، ردھیما کپور، کرن جوہر، آیان مکھرجی، منیش ملہوترا، مہیش بھٹ، پوجا بھٹ، شاہین بھٹ، کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شادی کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور آخر کار 13 اپریل کو رنبیر کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور ساہنی نے تصدیق کی کہ یہ جوڑا 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ نے 2017 میں ڈیٹنگ شروع کی، دونوں نے آیان مکھرجی کے فینٹسی ڈرامہ برہمسترا کی شوٹنگ کے دوران ایک مضبوط رشتہ قائم کیا، جوڑے نے آخر کار 2018 میں اپنے تعلقات کے بارے میں افواہوں کی تصدیق کی، جب وہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے استقبالیہ میں ایک ساتھ نظر آئے۔

اس کے بعد سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور دونوں ایک دوسرے کے بارے میں متعدد مواقع پر بات کر چکے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ نے رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقیناً میں رشتے میں ہوں اور بہت خوش ہوں، رنبیر کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں اور میں اس رشتے پر یقین رکھتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.