شوبز انڈسٹری میں تبدیلی سے بہتری ممکن ہے ‘باﺅ اصغر

0 136

لاہور (امروز نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن مستقبل سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کے دوران معروف پروڈیوسر ،رائٹر باﺅ اصغر علی نے کہا کہ اپنے کام اور رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں ہم سب شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کےساتھ مل کر اچھا اور معیاری کام کرنے کی کوشش کریں انشا ءاللہ اس طرح ہماری فلم انڈسٹری مزید بہتر اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتی ہے ، باﺅ اصغر علی نے کہا کہ اس وقت پاکستان انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے لیکن مسقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چاہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.