ایرون روجرز کا گیمزآف تھرونز کی ٹیم سے اظہار تشکر
لاس اینجلس (امروز نیوز )امریکی فٹ بالر ایرون روجرز نے ڈرامہ سیریز گیمزآف تھرونز کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فٹ بالر ارون روجرز ویب سیریز گیمزآف تھرونز کی دی بیلز قسط کے ایک سین میں دکھائی دیئے۔ اس پر انہوں نے گیمزآف تھرونز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری اس قسط میں جھلک کچھ سکینڈ کی تھی لیکن میں اس ٹیم کا ہمیشہ شکرگزار رہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس سیریز کا حصہ بنایا۔