صحافیوں پہ تشدد اور اظہار رائے پر پابندی بلوچستان میں ایک نئے المیہ جنم دے سکتا۔ نثار مشوانی تحصیل صدر نیشنل پارٹی

0 132

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں پہ تشدد اور اظہار رائے پر پابندی بلوچستان میں ایک نئے المیہ جنم دے سکتا ہےصحافت جمہوریت کا ایک اہم ستون ہیں صحافت کا کردار جمہوریت میں بہت ایم رہا ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئی عرصوں سے صحافی برادری کو خطرات اور اظہار رائے پر پابندی نے بلوچستان میں ایک نئے المیہ جنم دینے جا رہاہے جس کی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے گزشتہ روز ایگل فورس کے کچھ غنڈوں نے جان بوجھ کر سراوان پریس کلب کے صدر فیض درانی پر تشدد کیا اور اس تشدد کی اصل وجہ اظہار رائے پر پابندی ہے تاکہ صحافی ح کمرانوں اور حکمرانوں کے پالے ہوۓ چھیتوں جن میں انتظامیہ اور پولیس کے نفری جی حضوری کرنے میں پہل پہل ہے ان کو تنقید نامی لفظ سے آشنا نہیں ہم سمجھتے ہیں ایسے واقعات اور ایسے حالات میں صحافت کو لائق خطرات کو دور کرنے میں حکومتِ اپنا کردار ادا کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.