مقامی اخبارات کیلئے اشتہارات کی بندش کا واضح مقصد سازش کے ذریعے بندش کا ناقابل قبول منصوبہ ہے ،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ایکشن کمیٹی برائے اخباری صنعت کے جاری احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے اس کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبارات کیلئے اشتہارات کی بندش کا واضح مقصد اخباری صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد کے روزگار کا خاتمہ اور مقامی اخبارات کی ایک سازش کے ذریعے بندش کا ناقابل قبول منصوبہ ہے جبکہ مقامی اخبارات کی ترقی و ترویج اور ان کی بڑے پیمانے پر شائع ہونے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے
کئی ایک بڑے اخبارات نے اپنے صفحات انتہائی کم کرکے صرف اشتہارات شائع کرنے تک محدود ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں مقامی اخبارات اور جرائد جس میں اردو سمیت پشتو، بلوچی، براہوی زبانوں کے اخبارات و جرائد بھی شامل ہے کی مزید حوصلہ افزائی اور مدد کی ضرورت ہے تاکہ مقامی اخبارات
اور جرائد کی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر حکومت سمیت ہر شعبہ زندگی کے عوام کی رائے شائع کرنے اور مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی حقیقی رہنمائی کی جاسکے
سوشل میڈیا جیسے اہم شعبے کو مثبت استعمال کی بجائےمخصوص اور محدود منفی عناصر نے طوفان بدتمیزی میں تبدیل کر دیا ہے اور مقامی اخبارات و جرائد سمیت تمام پرنٹ میڈیا اب بھی مصدقہ خبریں شائع کرکے حکومتوں اور عوام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبارات و جرائد کے اشتہارات کی بندش کا واضح مقصد کرپشن کے سوا کچھ نہیں جبکہ اس دوقومی صوبے کے سالانہ ایک کھرب روپے کے ترقیاتی پی ایس ڈی پی میں ٹیکسوں کے بغیر 40 فیصد تک ترقیاتی بجٹ کی رقم مخصوص آفسر شاہی اور نام نہاد فارم 47 کے نمائندوں کی کرپشن کیلئے مخصوص ہے جو سالانہ تقریباً 40 سے 50 ارب روپے بنتے ہیں اور اگر خدانخواستہ حکومت اور ان کے نمائندوں کو اس بات کا یقین نہیں تو اس کرپشن کو ہر فورم پر ثابت کیا جاسکتا ہے جو انتہائی قابل افسوس، قابل شرم اور ناقابل برداشت ہے
جبکہ دوسری طرف مقامی اخبارات و جرائد کے صنعت سے وابستہ ہزاروں گھرانوں کے غریب افراد کا روزگار چھیننا کسی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت وقت اور ا±ن کے نام نہاد نمائندوں کو برسرزمین حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کے تمام مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں اور مقامی اخبارات و جرائد کی مزید ترقی و ترویج کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔