اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی سے پرنٹ میڈیا بندش کا شکار ہوگا،ایکشن کمیٹی
BPPRA میں مبینہ اقربا پروری اور کرپشن کے حوالے سے زیر گردش خبریں ایکشن کمیٹی کے موقف کی تائید ہے
علامتی احتجاجی کیمپ صنعت کے مسائل کے حل ہونے تک ختم نہیں کیا جائے گا،شرکاء کا عزم
کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ آج بھی جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات،جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود تھے۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقیقی پرنٹ میڈیا کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے کیونکہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے پرنٹ میڈیا مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان صوبے کی واحد صنعت کی مشکلات کے ازالے کیلئے آواز بلند اور صنعت کی بقاء اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ BPPRA میں مبینہ اقربا پروری اور کرپشن کے حوالے سے زیر گردش خبریں ایکشن کمیٹی کے موقف کی تائید ہے کہ اشتہارات کی منتقلی سے جہاں کرپشن کو فروغ ملے گا وہیں صوبے کی واحد صنعت تباہی سے دوچار ہوگی۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ علامتی احتجاجی کیمپ صنعت کے مسائل کے حل ہونے تک ختم نہیں کیا جائے گا۔