آج بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون ختم ہوگی

0 75

کوئٹہ:محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن15جولائی تک جاری رہے گا محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق 15جولائی کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ ختم کردیں گے، شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6دن کھلی رہیں گی۔شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانیں اور گودام صبح 9سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے۔محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز کو ہوم ڈلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی،
جبکہ کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔ دیگر صوبوں کی طرح اگر کسی مخصوص علاقے کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہو تو ضلع حکومت یہ فیصلہ لے سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئے۔صوبائی حکومت نے کاروباری حضرات کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہرصورت ایس او پیز پر عملی یقینی بنائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.