حکومتی اتحاد کی عمران خان پر الیکشن کمیشن میں اعتراضات اٹھانے کی تیاری

0 74

 اسلام آباد: حکومتی اتحاد کے امیدواران عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر الیکشن کمیشن میں اعتراضات اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحاد کے امیدوار 17 اگست سے 20 اگست درمیان الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کریں گے، عمران خان پر توشہ خانہ، اثاثہ چھپانے جبکہ صادق اور امین نہ رہنے کے اعتراضات دائر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلے کو بھی اعتراضات کا حصہ بنایا جائے گا، عمران خان پر 62 ون ایف کے تحت بھی اعتراضات داخل کروائیں جائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور دیگر امیدوار اپنے متعلقہ حلقوں سے عمران خان پر اعتراضات داخل کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.