پی ڈی ایم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
پی ڈی ایم ملک اورقوم کواس عذاب سے نجات دلانے کےلئیے سڑکوں پرھے، پی ڈی ایم کل نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ کرے گی، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پی ڈی ایم نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو بھی مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیا، جھوٹی حکومت اورتباہی سرکارنےتین سالوں میں چالیس فیصد پٹرول قیمتوں میں اضافہ کیا۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب آپ نے بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا کہاں ھے وہ ریلیف؟ پی ٹی آئی حکومت کاحدف غربت نہیں غریب کاخاتمہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم ملک اورقوم کواس عذاب سے نجات دلانے کےلئیے سڑکوں پرھے، پی ڈی ایم کل نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ فیصل آباد جلسہ کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، پروفیسر ساجدمیر، سردار اختر مینگل شریک ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیر پاﺅ، محمود خان اچکزئی، شاہ اویس نورانی شریک ہوں گے۔