کشمور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر بم حملہ، بیوی جاں بحق، میاں زخمی

0 173

کشمور(امروز ویب ڈیسک)پسند کی شادی کرنے والے نئے شادی شدہ جوڑے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہوگیا۔کشمور کے تھانے بخشاپور حدود گاﺅں بڈھو خان بنگوار میں گھر میں ریموٹ کنٹرول بم چار پائی کے نیچے رکھا گیا، جس کے پھٹنے سے میاں زخمی زاہد علی بنگوار اور بیوی مسمات زبیداں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

بم دھماکہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ او بخشاپور حسین علی شاھانی کے مطابق زاہد علی بنگوار اور مسمات زبیداں بروھی نے چھ ماہ قبل کورٹ میرج کیا تھا،

جس کے بعد لڑکی کی ورثا جوڑے کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے،جمعہ کوانہوں نے گھر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.