نصیر آباد ڈویژن میں صحت کی سہولیات میں عوام کو مشکلات در پیش ہیں،شاہ زین بگٹی

0 65

ڈیرہ مراد جمالی(امروز ویب ڈیسک)کمشنر نصیر آباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین خان بگٹی نے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز اظہر شہزاد،عبدالرزاق خجک،ڈاکٹر شرجیل نور،ظفر ایم شہی،صلاح الدین نورزئی، سیاسی و قبائلی رہنماں سید منصور شاہ اور سخی عبدالرف لہڑی بھیموجودتھے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں ڈیرہ بگٹی کے نقل مکانی کرنے والے افراد کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر نوابزادہ شازین خان بگٹی نے کمشنر نصیر آباد سے کہاکہ 2005 سے نقل مکانی کرنے والے ڈیرہ بگٹی کے مختلف اقوام کی رجسٹریشن کر کے ہمیں فراہم کی جائیں تاکہ وفاقی حکومت ان افراد کو اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کروائے کمشنر نصیر آباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ہمیں احکامات ملے ہیں ان پر مکمل طور پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا بگٹی،مری،سمیت دیگر تمام اقوام کی ڈویژن بھر میں رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین خان بگٹی نے کہا کہ 16سال قبل ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں دوبارہ منتقلی اور ان کے درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح کوئی شوشہ نہیں چھوڑ رہی بلکہ عملی طور پر اقدامات کر کے ان افراد کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک ٹاسک دیا گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیئے ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں سابقہ ادوار میں ان افراد کی آباد کاری کے لیئے کوئی خاطر خواہ عملی اقدامات نہیں کیئے گئے جس کی وجہ سے تاحال یہ لوگ اپنے علاقوں میں آباد نہیں ہو سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ان افراد کی مکمل بحالی کے لیئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو صحت تعلیم آب نوشی تعمیرات سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائے گی نصیر آباد ڈویژن میں کثیر تعداد میں ڈیرہ بگٹی کے لوگ آباد ہیں اور یہاں پر لوگ زمینداری مزدوری کاروبار اور کاشتکاری سمیت دیگر شعبوں پر کام کر کے اپنا گزربسر کر رہے ہیں مگر حکومت انہیں اپنے علاقوں میں مکمل بحالی کے لیئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے لوگ ملتان،ڈی جی خان بہاول پور ڈویژن سمیت سندھ کے کشمور سے لیکر سرحدی پٹی جیکب آباد تک بڑی تعداد میں آباد ہیں ان کی مکمل آباد کاری کے لیئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ لوگ اپنے علاقوں میں رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں صحت کی سہولیات میں عوام کو مشکلات در پیش ہیں جس کے ازالے کے لیئے وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری بلوچستا ن سے رابطہ کیا ہے عنقریب حکومت کی جانب سے درپیش مسائل کے ازالے کے لیئے بھی اقدامات کیئے جائیں گے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اپنے فرائض منصبی نہایت دیانتداری سے سر انجام دیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم ہوں انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے آر او پلانٹس بھی تنصیب کیئے جائیں گے تاکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.