تعلیم ہماری ترجیح ہے، باشعورقوم کی تشکیل ہمارا منشور ہے، احمد نواز بلوچ
گذشتہ صدی ایجادات کا تھا۔جبکہ موجودہ صدی علم و فن کا ہے۔ایم پی اے احمد نواز بلوچ
ہر بچہ اسکول میں اور ہر استاد اپنے کلاس میں۔والدین اور اساتذہ کے باہمی نگرانی سے نسل نو کی پروان ممکن ہے۔ایم پی اے
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لوہڑ کاریز کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں کے اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔فرداً فرداً کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔طلباء سے مختلف نوعیت کے سوالات بھی کئے۔اساتذہ کرام سے انکے مسائل بھی پوچھے۔جن میں اہم نکتہ 10فیصد اضافہ کا مطالبہ بھی تھا۔جسکا وعدہ صوبے کی معاشی صورتحال کی بہتری سے مشروط ہے
۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ تعلیم ہماری ترجیح یے۔باشعور قوم ہمارا منشور ہے۔ ہماری آئندہ کی نسلیں انہی درسگاہوں میں اپنا مستقبل سنوارنے آتی ہیں۔ لہذا ہر بچہ اسکول اور ہر استاد اپنے کلاسز میں ہو۔یہ عمل اس وقت ممکن ہے۔ جب اساتذہ اور والدین باہمی نگرانی کریں گے۔انشاءاللہ ہماری کوشش ہے
کہ استاد کو معاشرے میں اسکا جائز مقام مل جائے جسکا وہ حقدار ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہر صدی کی اپنی شناخت اور لوازمات ہیں۔گزشتہ صدی میں سائنس کی ترقی کی بدولت کئی ایجادات ہوئی۔جبکہ موجودہ صدی علم و فن کی صدی یے۔اس میں وہ قومیں اپنا وجود برقرار رکھ سکیں گی۔جو علم و ہنر سے واقف ہونگی۔