رنگت کی وجہ سے برسوں تک میری بے عزتی کی جاتی رہی، متھن چکرورتی

0 59

ممبئی: بالی ووڈ نگری کے سینئر اداکار متھن چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کالی رنگت کی وجہ سے کئی سالوں تک بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔

 ٹی وی ریئلٹی شو ’سا رے گا ما پا‘ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والے سینئر اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کی زندگی پر کوئی بائیوپک بنائی جائے کیونکہ انہوں نے بےحد مشکل زندگی گزاری ہے۔

متھن دا کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اس سے گزرے جس سے میں زندگی میں گزرا ہوں، ہر ایک نے مشکل دنوں میں جدوجہد اور جدوجہد دیکھی ہے، لیکن مجھے انڈسٹری میں میری رنگت کی وجہ سے کئی سالوں تک بے عزت کیا گیا‘۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسے دن دیکھے ہیں جب مجھے خالی پیٹ سونا پڑتا تھا اور میں سونے کے لیے خود روتا تھا، درحقیقت وہ ایسے دن تھے جب مجھے یہ سوچنا پڑتا تھا کہ میرا اگلا کھانا کیا ہوگا، اور میں کہاں سوؤں گا‘۔

متھن چکرورتی نے انکشاف کیا کہ وہ کافی دنوں تک فٹ پاتھ پر بھی سوئے ہیں۔

متھن نے کہا کہ ’یہی واحد وجہ ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بائیوپک کبھی بنے، میری کہانی کبھی کسی کو متاثر نہیں کرے گی، یہ انہیں ذہنی طور پر توڑ دے گی اور لوگوں کو ان کے خوابوں کو حاصل کرنے میں حوصلہ شکنی کرے گی میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو‘۔متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس انڈسٹری میں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے، میں لیجنڈ  اس لئے نہیں ہوں کیونکہ میں نے ہٹ فلمیں دی ہیں بلکہ میں ایک لیجنڈ ہوں کیونکہ میں نے اپنی زندگی کے تمام دکھ درد اور جدوجہد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘۔

خیال ہے کہ متھن نے اپنی فلمی کریئر کا آغاز 1976 میں  فلم مریگیا سے کیا، انہوں نے 80 اور 90 کی دہائیوں میں ڈسکو ڈانسر، وردات، باکسر، اور اگنی پتھ  جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جبکہ آخری مرتبہ انہیں رواں سال ریلیزہونے والی فلم کشمیر فائلز میں اہم کردار نبھاتے دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.