نئی نسل کی بہتر تربیت معاشرے کا اجتماعی فریضہ ہے، لشکری رئیسانی
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سیاسی اور قبائلی شخصیت حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت نئی نسل کو زمانے سے آشنائی کا فن سکھاتی ہے والدین اور اساتذہ کا فریضہ ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے غفلت ہر گز نہ بھرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی نیشن اسکول میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی بہتر تربیت معاشرے کا اجتماعی فریضہ ہے اساتذہ اور ادارے کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ نصابی سال پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوا تعلیمی میدان میں نام پیدا کرنے والے بچوں کو اعززات سے نوازنے سے ان کا صوصلہ بڑھتا ہے والدین اپنے بچوں کو بہترین اور باوقار شہری بنانے کیلئے تعلیمی ادارے میں لاتے ہیں اسلئے تعلیم کے ساتھ اساتذہ قوم کے مستقبل کی اچھی تربیت بھی کریں والدین تعطیلات کے دوران بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ کتب بینی کا شوق بھی ڈالے کیونکہ کورونا کی وبا سے تعلیمی اور معاشی نظام جمود کا شکار رہا ہے
والدین تعلیم کے خلا کو کتب بینی سے پورا کرے تاکہ بچے کتاب سے جڑے رہے۔اس موقع پر سابق کونسلر حلقہ 47نیاز خان بڑیچ اسکول کے پرنسپل حاجی افضل خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات اور استاتذہ کو انعامات اور اعزازات سے دئے گئے ۔