مستونگ و گردونواح میں حالیہ برفباری نے تبائی مچادی
(مستونگ) تحصیل دشت وگرد نواح کے علاقوں میں حالیہ برقباری نے تبائی مچادی ہے عوام برف باری میں پسے ہوئے حکومتی امداد کے منتظر اور بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل دشت کے عوامی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے دشت کے دور دراز علاقوں جن میں کمبیلا، دشت دامان عمرڈھور،ججڈولی ،زیری گھٹ،کھیازئی،کلی قلندرانی،کلی درمحمد بدوزئی،ڈیتوزئی عمرڈھور،مرو،پھل ساتکرزئی،گوزشیشار،اشکونی اسپلنجی،کلی بڈاخان بدوزئی،کابو کلی ہمت خان،غوث آباد،موضع مگسی اسپلنجی ،کلی پرکانی،خیسن بھٹ، پھل مرو،پھل پرکانی،مل مرو ودیگر شامل ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ انتظامیہ تاحال متعلقہ شدید متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکا ہے اور برف باری میں عوام کو سخت مشکلات و پریشانی لاحق ہیں اور بیشتر چوٹے راستے بند ایشائے خوردنوش کی قلت عوام کو راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کےزمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دشت کے عوام کو ریلف فراہم جائے برف میں پھسے ہوئے عوام کے بند راستے کو بحال کیا جائے تاکہ مزید پریشانی سے بچ سکیں۔