کیسکو ہفتے کے دن عوام کے شکایات کے لئے کھلی کچہری رکھے گی

0 235

کوئٹہ( امروز نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام مختلف آپریشن سرکلز میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ18جنوری 2020 ءکو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجےنئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام لیاقت بازار سب ڈویژن کیسکوکے دفتر واقع نیونجم الدین روڈ کوئٹہ میںجبکہ کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام سبی سب ڈویژن کے دفتر واقع سبی شہرمیں بروزہفتہ18جنوری بوقت صبح11بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔علاوہ ازیںحالیہ شدیدبرف باری کے پیش نظر کیسکوکے پشین سرکل خضدارسرکل اور لورالائی سرکل میں اس ہفتہ کھلی کچہر ی منعقد نہیں ہوں گے ۔ مذکورہ کھلی کچہر ی میںکیسکو سینٹرل اورسبی سرکل کے ا فسران کی موجودگی میں متعلقہ صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن سب ڈویژنزکے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کےلئے اپنے متعلقہ دفاتر میں منعقدہ کھلی کچہریوںمیں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اُن کی بر وقت شکایات کاازالہ کر کے انہیں ریلیف دیاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.