غیر ملکی قرضے کہاں خرچ ہوئے لشکری رئیسانی

0 130

کوئٹہ(امروز نیوز)
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضے کہاں خرچ ہوئے ہیں تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، ملک کے وسائل پر قابض صوبے پہلے اپنے وسائل فروخت کریں،بلوچستان خود پر خرچ ہونے والے قرض کاحصہ بقدرجثہ ادا کرنے کو تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے غیر ملکی قرضے ادا کرنے کیلئے بلوچستان کے سو نے اور تانبے کے ذخیرہ ریکوڈک کو فروخت کرنے کے بی ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ملک کے آئین سے بے خبر ہیں آئین ذاتی مفاد کے لیے ایک وفاقی اکائی کے وسائل فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیتا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کوسالوں سے لوٹ کر لے جانے کے باوجود فضول خرچ اور عیاش حکمرانوں نے ملکی قرضوں میں اضافہ کیا ہے۔،

Leave A Reply

Your email address will not be published.