تمپ دزان واقع انتہائی دلخراش واقع ہے اس کی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے۔ نثار مشوانی تحصیل صدر نیشنل پارٹی
مستونگ :نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ سانحہ ڈنک تربت کے بعد گزشتہ رات کیچ کے علاقے تمپ دازن میں پیش آنے والے دلخراش وقعہ کی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے بی بی کلثوم نامی خاتون کا گلا اسکی کمسن بچیوں کے سامنے کاٹا گیا جو انتہائی درناک اور شرمناک عمل ہے سانحہ ڈنک تربت کے خلاف بلوچستان بھر سمیت عالمی دنیا میں احتجاجی مظاہرہ ہورہے ہیں دوسرے جانب تربت میں ایک اور سانحہ رونما ہوا ۔تربت واقع پہ سرکاری دعوے صرف خود کو عوامی احتساب سے بچانے والی باتیں ہیں جوآج لوگوں کے غیرت اور عزت پر حملہ کر رہے ہیں وہ سرکاری سرپرست یافتہ گرو جن کی اصلیت پورے بلوچستان جان چکا ہے بلوچستان کے عوام چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہیں بلوچستان میں اغواء برائے تاوان منشیات فروشی جیسی سنگین وارداتوں میں ہر روز اضافی ہوتے جارہے ہیں موجودہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت بلوچستان کے علاقہ تربت میں سانحہ ڈھنگ اور سانحہ دازن تمپ سلیکٹڈ حکومت کے نا اہلی کا واضح ثبوت ہےانہوں نے کہا کہ موجود حکومت عوام کے جان اور مال کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں اس طرح کے واقعات کا روز رونما ہونے سے بلوچستان کو خانہ جنگی کے طرف دھکیلنے کی ایک منظم سازش ہورہی ہے جس سے بلوچستان میں بہت بڑا سنگین بحران جنم لے سکتے ہیں اسمبلیوں میں بیٹھے قوم پرست نمائندۓ اسلامی اور بلوچ روایات کو مسخ کرنے کیخلاف کم سے کم آواز اٹھائیں۔نیشنل پارٹی بلوچستان میں ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگی سانحہ دازن تمپ واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں کیفرار کردار تک پہنچاے جائے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔۔*