انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں کوئی سکیورٹی مسائل درپیش نہیں ہے, صالح بلوچ

0 101

پنجگور
نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ ایچ ایس سی کی جانب نیٹ کی سہولت کے بغیر آن لائن کلاسز جاری کرنے کا فیصلہ بلوچستان اور خصوصآ مکران کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھکر بلوچستان کی پسماندہ تعلیم کو مزید ابتری کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے اسلام اباد اور ملک کے تعلیمی پالیسی بنانے والے سہولتوں سے اراستہ علاقوں کی پر ازائش سہولتوں کو دیکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرکے بلوچستان کو مکمل نظر انداز کرتے ہیں انٹر نیٹ سروس کی بحالی میں کوئی سکیورٹی مسائل درپیش نہیں ہے بلوچستان سے زیادہ خیبر پخونخواہ اور دیگر صوبوں میں دھشت گردی کے واقعات زیادہ ہیں لیکن وہاں ایک گھنٹے کیلئے انٹر نیٹ سروس بند نہیں ہوتا ہے لیکن بلوچستان خصوصآ مکران کے ضلع پنجگور، کیچ اور قلات سوراب اواران میں انٹر نیٹ سروس کو جان بوجھ کر بند کرکے طلباء و طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے مکران اور بلوچستان میں انٹرنیٹ سہولت کجاء لوگوں کو ایک کال کرنے کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر کسی پہاڈ یا گھر کے چھت کے پہ جانا پڑتا ہے لیکن ایچ ایس سی نے ان لائن کلاسز کا اغاز کرکے بلوچ طلباء کیلئے ہمیشہ تعلیم کے دروازے بند کرنا چاھتی ہے اگر ایک موبائل کال کیلئے لوگوں کو گھروں سے نکل کر چھت پر جانا پڑتا یے کیا ان لائن کلاسوں کیلئے طلباء کی موبائل ٹاور ہر چھڑ کر ان لائن کلاسز اٹینڈ کرنا چاھئے انہوں نے کہا کہ پالیسی بنا تھے وقت پالییسی ساز اداروں کو بلوچستان کی طرف توجہ دینا چاھئے جہاں انکی غیر منصفانہ پالیسیوں نظرانداز کرنے سے بلوچستان انکی نظروں سے اجھل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی انٹرنیٹ سسٹم کے بغیر ایچ ایس سی کی ان لائن کلاسز کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے مطالبہ کرتا ہے فوری طور پر مکران کے تینوں اضلاع پنجگور تربت گوادر سمیت اواران قلات سوراب میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرکے سکیورٹی کی بنا پر بند انٹرنیٹ کو بحال کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.