رانا ثناء اللّٰہ کی عمران خان کو وارننگ

0 88

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی 17 جولائی کو دنگا فساد سے باز رہے۔

اپنی ٹوئٹ میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی 17 جولائی کو دنگا فساد سے باز رہیں، عمران خان الیکشن ہار چکے ہیں، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہ ‏‎عمران اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏‎اطلاع ملی ہے کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد فسادی ضمنی الیکشن میں فسادی ارادے سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں۔ ‏‎حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا ‏‎خیبر پختونخوا کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے، ‏‎پرویز خٹک، اسد قیصر علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ صاف شفاف اور پر امن الیکشن کو یقینی بنائیں گے، الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کو توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا، ‏‎پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے، ۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ‎چار سال اقتدار میں عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، ‏‎عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.