ترکی میں گرفتاری سے متعلق خبروں پر حریم شاہ برس پڑیں
حریم شاہ اور ان کے شوہر نے ترکی میں گرفتاری کی خبر کے حوالے سے نئی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر وڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے ہمراہ بلال شاہ بھی تھے۔
حریم شاہ نے کہا کہ ان کے خلاف تحقیق کے بغیر خبریں نشر اور شائع کرنا بند کیا جائے۔
ترکی میں ائیر پورٹ پر گرفتار ہونے کے حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ تصدیق اور تحقیق کے بغیر خبر نشر کرنے والے تمام الیکٹرانک اور سوشل میڈیا چینلز کے خلاف ان کے وکیل قانونی کارروائی کریں گے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ کوئی بھی جڑتا ہے تو اس کے خلاف الزام تراشی کی جاتی ہے۔ ان کی زندگی کے اور بھی بڑے مقصد ہیں ، ایسی خبروں کے حوالے سے ان کے پاس وقت نہیں۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں ترکی میں قیام پذیر ہیں، کچھ ماہ قبل جب وہ پاکستان سے ترکی آئے تو اسپیشل برانچ نے ان کے خلاف غلط رپورٹ پیش کی اور وہی رپورٹ پولیس نے میڈیا کو دی، جیسے میڈیا نے بغیر تصدیق نشر کیا۔ اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔