75ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت کا یہ سر پرائز قابل مذمت ہے ، غلام سرور عرف ایس آر ناصر

0 111

لورالائی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی سیکرٹری جنرل غلام سرور عرف ایس آر ناصر کہا ہے کہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی خوشی میں نالائق اور امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پیٹرو ل کی قیمتوں میں 6سے 7روپے کا اضافہ قابل مذمت ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلے عوام میں جھوٹی شوشا چھوڑ کر کہ 13اگست کو 75یوم آزادی کے موقع پر عوام کو سرپرایز دیا جائیگا مگر ملک اور قوم کے مخالف حکمرانوں نے قسم کہا کر فیصلہ کیا کہ عوام کو بھوک افلاس سے مارینگے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو صرف اپنی تجوریاں بھرنے کے علاؤہ کوئی فکر نہیںہے جب سے امپورٹڈ حکومت برسر اقتدار آئی ہے اس دن سے مہنگائی پر مہنگائی ہو ئی جا ری ہے جوکہ انتہائی شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہاں گئے وہ حکومت ملنے سے پہلے والے واعدے کہ ہم پی ڈی ایم عوام کو حقوق دلانے کے لئے میدان میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کہاں گئے وہ سیاسی قیادتیں جو عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے جھوٹے وعدے کرتے تھے کہ ہم مہنگائی کے خلاف نکلے ہیں مگر جب سے یہ حکمران اقتدار میں آئے ہیں اس دن سے عوام کو سواے مہنگائی کے کچھ نہیں ملا حکومت فی الفور اپنے ناروا فیصلے واپس کرکے بین القوامی سطح پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیںکمی کرکے عوام کو پریشانی سے نجات دلائے۔ ورنہ آئندہ الیکشن میں عوام کے غضب سے نہیں بچیںگے ویسے عوام نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو مسترد کردیا ہے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے کہ پی ٹی آئی پی ایم ایل کیو کولائیں گے ۔انشا ء اللہ آئند انتخابات میں عوام عمران خان اور پرویز الٰہی کے حق میں تاریخی فیصلہ دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.