سانحہ اے پی ایس دشمن کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، سیف اللہ کھیتران
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھتیران سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے خصوصی تعزیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی سیشن کا انعقاد کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھتیران کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے درجات کی بلندی اور ان کے والدین کے صبر کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھتیران نے سانحہ اے پی ایس شہداءکو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا جبکہ ملکی استحکام اور امن و امان کے قیام کی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے ان بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے جو اپنے طالبِ علموں کی حفاظت کے لیے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے، وقت نے ثابت کیا کہ بے شک دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، اس کے پیچھے وہ بزدلانہ سوچ ہوتی ہے، جو اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لئے نہتے کم سن بچو ں کو بھی استعمال کرسکتی ہے تاہم آرمی پبلک اسکول کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس دشمن کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کی اس عظیم قربانی کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا،
ہم نے اسی اتحاد و اتفاق کی وجہ سے مل کر دہشگردی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کا گہوارہ بننے میں ان معصوم طلبہ اور اساتذہ کا لہو بھی شامل ہے،مملکت خداداد پاکستان کا بچہ بچہ اے پی ایس شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اور شہید بچوں کے والدین کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔