ملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جارہا ہے، نصیراحمد شاہوانی
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )بلوچستان کے صدر وبلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مِنی بجٹ میں مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے بوجھ صرف عوام پر پڑے گاملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جارہا ہے۔عوام پہلے سے مہنگائی کا شکار ہے،
مزید بوجھ ڈالنا خودکشی پر مجبور کرنے کے مترادف ہے ڈی چوک پر کھڑے ہو کر عمران خان نے بل جلائے تھے لیکن اب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر وزراءکو جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ دیدیاگیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہواہے جس کی نظیر نہیں
ملتی حکمران ہر چیز کا کریڈیٹ لیتے ہیں تو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ایماءپر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا کریڈیٹ بھی اپنے نام کریں تاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے یہ کارنامے تاریخ کا حصہ بنیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دبا پڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے پی ڈی ایم بلوچستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لیںگھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں یہ فیصلے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق منی بجٹ پیش کرچکی ہے منی بجٹ سے اشیائے خوردونوش سمیت دیگر چیزیں مزید مہنگی ہوگی
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم خود کہتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ ہو تو وزیراعظم چور ہے، ڈی چوک پر کھڑے ہو کر عمران خان نے بل جلائے تھے لیکن اب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر وزراءکو جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ دیدیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی خواہش اور شرائط پر منی بجٹ لایا گیا، ملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جارہا ہے۔عوام پہلے سے مہنگائی کا شکار ہے، مزید بوجھ ڈالنا خودکشی پر مجبور کرنے کے مترادف ہے، مِنی بجٹ میں تقریبا 150اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے اور بوجھ صرف عوام پر پڑے گا۔