سردار یار محمد رند کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس
کوئٹہ (امروز نیوز)
نعیم الحق ایک نظریاتی ورکر تھے جنہوں نے مشکل ترین حالات میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کے جدوجہد کی ۔مرحوم نعیم الحق نے ملک میں کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کے ویژن کی ترویج کے لئے پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ مخلصانہ کرار ادا کیا ۔ نعیم الحق کی سیاسی جدوجہد اور بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
مرحوم نعیم الحق کے سوگوار خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔