بلوچستان کو کربلا بنانے والے اس قوم کے خیرخواہ نہیں، ثناء بلوچ

0 162

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بی این پی کے مرکزی رہنما ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ نے کوئٹہ بلوچ ہاوس میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اس وقت کربلا کا منظر پیش کررہی ہے بے مہنگائی بے روزگاری سمیت صحت اور تعلیم کا نظام درہم برہم ہیں ہسپتالوں میں ادوایات نہیں سکولوں پر ٹیچر نہیں بے اس وقت صوبے کا سب سے بڑا مسلہ بے روزگاری کا ہے ہمارے ہزاتوں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

اس وقت بلوچستان کے مختلف محکمہ جات میں قریبا 31412 آسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن جام حکومت انکو پر کرنے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار دلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی طرح پورے بلوچستان کے غریب عوام کے دکھ درد کا احساس ہے لیکن اپوزیشن میں رہنے کی وجہ سے ایک طرف حکومت کے انتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے تو دوسری طرف محدود وسائل سے عوامی مسائل کو بھی حل کرنا ہوتاہے انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے

وعدوں کو پورا کرنے کے لیے دستیاب وسائل میں اقدامات کررہے ہیں مرحلہ وار تمام یونین کونسل کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ورکرز کے بغیر بے روح بدن کی مانند ہے بغیر ورکرز کے پارٹی ادھورا ہے ہم نے اپنے ترقیاتی منصوبوں سے تمام یونین کونسل کو یکساں شامل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ۔ پارٹی ورکرز کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دینگے ۔

ورکرز کی پارٹی کے لیے دیے گئے ققربانیوں کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔ بی این پی میں چیک اینڈ بیلنس ہے یہاں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ہم اپنے ورکرز کو ساتھ لینے اور ان کو ترقیاتی عمل کا حصہ بناکرپارٹی کو مزید مستحکم اور منظم بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.