پی ایس ایل ملتوی کر نے پر شاہد آفریدی پی سی بی پر برس پڑے

0 103

ایونٹ کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا، پی سی بی کے پاس پلان بی نہیں تھا، سابق کپتان
لاہور(امروز ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے اور کہا ہے کہ ایونٹ کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا، پی سی بی کے پاس پلان بی نہیں تھا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سرور فاو¿نڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بہت بڑا برانڈ ہے،

لیکن پلان بی نہیں بنایا گیا۔سابق کپتان نے قومی سلیکشن کمیٹی کے معاملات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ سلیکٹر، کوچ اور کپتان مل کر ٹیم بناتے ہیں، ان کی باتیں باہر آنا غلط ہے۔دورہ افریقہ کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب سمجھ میں نہیں آیا

۔تقریب کے موقع پر دونوں فاو¿نڈیشنز کے سربراہان نے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور غربت کے خاتمے کے لیے اکٹھے کام کرنے کا عزم کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.