احساس ایمرجننسی پروگرام غریب اور نادار عوام کے لیے کسی بھی اذیت سے کم نہیں هے۔ تحصیل صدر نثار مشوانی
کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ : نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا هے کہ احساس ایمرجننسی پروگرام غریب اور نادار عوام کے لیے کسی بھی اذیت سے کم نہیں هے ضلع میں مردوں کے لیے اب تک قریبی سینٹر بھی نہیں هے جہاں سے وہ احساس ایمرجننسی پروگرام کے تحت ملنے والے رقم وصول کرسکے رقم کے وصولی کے لیے کئ گھنٹوں تک لائنوں میں کھڑے بزرگ ضیف العمر اور خواتین انتظار کرتے رہتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے جانب سے کوئی خاطر خوا اقدامات نہ ہونے کے برابر هے غریب اور مستحق افراد کے غربت اور افلاس سے کہلواڑ کے مترادف ہیں من پسند اور منظور نظر افراد میں رات کے چار بجے راشن اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کررہے ہیں جبکہ حقدار غریب خواتین و مرد صبح سے شام تک نا اہل ڈی سی کے گھر کے سامنے راشن کے حصول کیلئے خوار و زلیل ہیں مستحق بھوک اور افلاس کے وجہ سے در در کے ٹھوکرے کھارہے ہیں غریب دیہاڈی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقہ پڑچکے ہیں لاک ڈاؤن کے وجہ سے کام کاج نہ ہونے کے باعث غریب مستحقین راشن اور احساس ایمرجننسی پروگرام کے سہارے میں صبع سے لیکر شام تک دفتروں اور مذکورہ سینٹر کے سامنے راشن اور رقم کے وصول کے لیے دن بھر انتظار کرتے رہتے ہیں اور شام کو خالی ہاتھوں گھر واپس لوٹتے ہیں جو موجودہ حکمرانوں اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کے نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ضلع میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے سے عوام میں شدید تشویش کے لہر دوڈ رہی ہیں ضلعی انتظامیہ رش اور ہجوم کو کنٹرول کرنے میں سنجیدہ نہیں هے جس سے کورنا وائرس تیزی سے انسانی زندگیوں کو متاثر کریگی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پبلیک مقامات اور ہسپتالوں میں جراثیم کش اسپرے کرے تاکہ موذی وباء کو کنٹرول کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکے۔