عمران خان نے امریکا کیخلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا، نیئربخاری

0 100

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری کا کہنا ہےکہ عمران خان نے امریکا کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دےکر ایک اور  یوٹرن لیا، وہ وقت دورنہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پربھی یوٹرن لیں گے۔

ایک بیان میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا کہنے والے عمران  خان  اب ہر جلسے میں  این  آر او مانگنے پر مجبور ہیں، عمران خان خود کو  فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل  ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بھی متنازع بنانےکی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں فارن فنڈنگ معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دباؤ ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ  فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے، پیپلزپارٹی آزاد اور خودمختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.