وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر بنیادی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ضیاہ لانگو

0 117

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے صوبے میں جہاں پر کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے، وہیں پر زراعت و زرعی شعبے میں ٹڈی دل کی سنگین صورتحال کا بھی سامنا ہے جس کے لییایمرجنسی کا نفاذ رواں سال جنوری میں کر دیا گیا تھا اور اس کے تدارک اور عملی اقدامات میں محکمہ زراعت کے ساتھ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ہنگامی اقدامات اور اس کے تدارک اور تلف کرنے کے لیے سپرے روانہ کی بنیادوں پر کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ زراعت ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کو صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ٹڈی دل کے اسپرے کیلئے استعمال کیے جانے والے ٹریکٹرز حوالے کرنے کی تقریب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اور صوبائی وزیر داخلہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ان10 ٹریکٹرز کے آنے سے محکمہ زراعت کی استعداد کار میں اضافہ ہو سکے گا اور وہ بہتر انداز میں ٹڈی دل سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حکومت بلوچستان اس امر سے بخوبی واقف ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.