ابرارالحق زبردستی بلے پر ووٹ ڈلوانے میں مصروف، ویڈیو وائرل

0 147

تحریک انصاف کے رہنما اور مشہور گلوکار ابرار الحق ضمنی انتخابات میں بلے پر زبردستی ووٹ ڈلوانے میں مصروف ہیں۔

پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، اور الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ان ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے۔

ضمنی انتخابات میں ناصرف اسپیشل افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے نکلے ہیں بلکہ بزرگ خواتیں اور مرد بھی اپنے پسندیدہ امیدواروں کو اسمبلی تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔

لیکن دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما کہیں فیکٹریوں پر دھاوا بول رہے ہیں تو کہیں مخالفیں پر تشدد کرکے دھمکایا جارہا ہے۔ تو کہیں پی ٹی آئی کے رہنما ووٹرز کو بلے پر ٹھپے لگانے پر مجبور کررہے ہیں۔

معروف گلوکار ابرارالحق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بزرگ خاتون کو بلے پر مہر لگانے کے لئے مجبور کررہے ہیں۔

لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں اور لوگوں کو بلے پر مہر لگانے کے مشورے دے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق زائد العمر ووٹرکو بلے پر مہر لگانے کا کہتے رہے، اور پھر ضعیف خاتون سے سوال کرتے ہیں کہ کس کو ووٹ ڈالیں گی، جس پر بزرگ خاتون جواب دیت ہیں کہ خود ہی تو کہہ رہے ہیں کہ بلے کو ووٹ ڈالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.