” کیا کہیں گے لوگ زندگی کا سب سے بڑاروگ“ ہے، ثنا فخر
مجھے اپنی حدودو قیود کا علم ہے اور کبھی اس سے باہر نہیںنکلی ‘اداکارہ کی گفتگو
لاہور( امروز ویب ڈیسک)ناموراداکارہ ثنا فخرنے کہا ہے کہ اگر آپ یہ سوچیں گے کہ دنیا کیا کہے گی تو آپ کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے، ” کیا کہیں گے لوگ زندگی کا سب سے بڑا روگ“ ہے اس لئے میں ایسے لوگوں کو کسی خاطر میںنہیں لاتی ،
مجھے اپنی حدودو قیود کا علم ہے اور کبھی اس سے باہر نہیںنکلی ۔ ایک انٹرویو میں ثنافخرنے کہا کہ لوگوں کو اس پر بھی اعتراض ہوتا ہے کہ ہم ایکسرسائز والے کپڑے پہن کر جم کیوں جاتے ہیں ۔ سمجھ سے بالا تر ہے
کہ لوگ اس طرح کی سوچ اپنانے اور تنقید کے لئے وقت کیسے نکال لیتے ہیں۔ ثنا فخرنے کہا کہ اگر آپ نے خوش رہنا ہے تو یہ مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے بلکہ جس سے آپ کو اطمینان اورخوشی ملتی ہے وہ کریںاورانجوائے کریں ۔انہوںنے کہا کہ ہر عورت کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی حدود کیا ہیں اور میں بھی اس سے ہرگز غافل نہیںہوں اس لئے کسی اور کو کسی کےلئے پریشان نہیںہونا چاہیے۔