نصیبو لعل کی اپنے بیٹے کے ہمراہ امریکا میں پرفارمنس

0 79

معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل نے امریکی شہر ہیوسٹن میں لائیو پرفارم کیا، انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ میڈم نور جہاں کے گانے گا کر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ماں اور بیٹا ایک ہی اسٹیج پر، پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل نے امریکی شہرہیوسٹن میں اپنے بیٹے کے ہمراہ پرفارم کیا ۔ نصیو لعل کے بیٹے مراد حسین کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے اپنی والدہ کے کوک اسٹوڈیو میں گایا گانا جھوم گایا تھا، جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

نصیو لعل کے بیٹے مراد حسین کا رواں برس ہی ویڈیو سانگ بھی ریلیز ہوا ہے۔

ہیوسٹن میں نصیبو لعل اور ان کے بیٹے نے ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانوں پر لائیو پرفارم کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

پاکستانی امریکی پروموٹر ریحان صدیقی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں نصیبو لعل کو سننے کے لئے پاکستانیوں کے ساتھ ہیوسٹن میں آباد بھارتی شہری بھی موجود تھے ۔

پاکستانی پروموٹرکہنا تھا کہ رواں سال انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس دیا ہے۔ آئندہ سال بھی 25 پاکستانی فنکاروں کے ساتھ امریکا اور کینیڈا میں 20 سے زائد شوز منعقد کئے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.