جون 2022میں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان آئے گی، رمیز راجہ
لاہور(امروز ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کینسل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم آئندہ برس جون میں پاکستان آئے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار انداز میں ہدف کا تعاقب کیا،
خود اعتمادی اور تحمل مزاجی اس جیت کی بنیاد رہی۔رمیز راجا نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ پارٹنر بابراعظم بھی شاندار رہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر رمیز راجا نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ون ڈے میچز کینسل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جون 2022 میں فل اور فٹ ویسٹ انڈیز ٹیم آئے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا نے ایک پیغام جاری کیا
جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار انداز میں ہدف کا تعاقب کیا، خود اعتمادی اور تحمل مزاجی اس جیت کی بنیاد رہی۔رمیز راجا نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ پارٹنر بابراعظم بھی شاندار رہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر رمیز راجا نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ون ڈے میچز کینسل ہوگئے۔