تعلیمی ادارے درسگاہ کم اور چھاونی زیادہ نظر آتی ہے، بی ایس او

0 146

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر رفیق بلوچ نے مغوی طالبعلموں کی عدم بازیابی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے وعدے کو پورا نہ کرنے کے خلاف آج بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے تحریک کاآغاز کریگی وکلائ، اساتذہ، تاجر برادی، صوبے کے عوام ہمارا ساتھ دے ان خیالات کااظہار انہوں نے منصور بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کو جامعہ بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے 2طالبعلم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے جامعہ کے طالبعلموں اور بلوچستان کی طلباءتنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے صوبائی حکومت نے جو وعدہ کیا تین ہفتے گزرنے کے باوجود مغوی طلباءبازیا ب نہ ہوسکے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے 18دسمبر سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے تحریک کاآغاز کررہے ہیں جسے پورے بلوچستان تک وسیع کیا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رفیق بلوچ نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے 2طالبعلموں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جس کیلئے ہم نے احتجاج کیا تو حکومتی کمیٹی نے آکر مظاکرات کیے

اور مغوی طالبعلموں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا نہ ختم ہونے والا تسلسل کئی دہائیوں سے جاری ہے جہاں بلوچستان کے عوام بغیر کسی طبقاتی تفریق کے اس غیر انسانی اور غیر آئینی عمل کے شکار ہوچکی ہے وہی طالبعلم اور تعلیم یافتہ طبقہ اس سے اور بھی زیادہ متاثر ہوئی ہے بلوچستان میں جہاں ایک جانب تعلیمی نظام نہایت کی مخدوش ہے تو دوسری جانب تعلیمی اداروں میں ایک خوف کی فضا پروان چڑھایا جارہاہے تاکہ طالبعلم علمی تخلیق کی صلاحیتوں کے قاصر رہے

تعلیمی اداروں میں سیکورٹی فورسز کی تعداد دن بدن بڑھایا جارہاہے تعلیمی ادارے درسگاہ کم اور چھاونی زیادہ نظر آتی ہے تعلیمی اداروں کے انتظامیہ جہاں سیکورٹی کے نام پر اربوں روپے کا فنڈز لیتی ہے وہی جامعہ انتظامیہ ہاسٹلوں میں بھی طالبعلموں کو حفاظت دینے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی کیلئے آج 18دسمبر سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے تحریک کا آغاز کرینگے طلباءاساتذہ وکلاءبرادری تاجر برادری اور صوبے کے عوام جبری گمشدگیوں کے خلاف ہمارا ساتھ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.