بیٹے اور بہو کے خلاف ویڈیوز پوسٹ کر کے غلطی کی، صبا فیصل

0 63

کراچی: پاکستا ن شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے پر پچھتاوا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنی  نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لانے سے متعلق انٹرویو  دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’نازک مرحلہ تھا میرے لیے جس میں، میں نے وہ ویڈیو لگا دی، مجھے نہیں لگانی چاہیے تھی‘۔

صبا فیصل نے کہا  کہ ’اگر میں نے ویڈیو میں بیٹے کا نام لیا تو اس میں بہت درد اور تکلیف تھی، بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی، دونوں ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے نہیں دیکھی جارہی تھیں‘۔اداکارہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر پچھتاوا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لائی اب کبھی ایسا دیکھنے کو نہیں ملے گا‘۔

صبا فیصل نے بتایا کہ ’انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی اپنی پسند سے بہو لاکر کی تھی الحمداللہ وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہے لیکن ہر کسی کو آپ اپنی منشا کے مطابق نہیں ڈھال سکتے، شاید مجھے ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے‘۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صبا فیصل نے انسٹاگرام پر چند ویڈیوز پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.