بلوچستان، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کی جلوگیر کے علاقے میں کاروائی ، 5من چرس بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع ملنے پر جلو گیر کے مقام پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرگاڑی کے ڈرائیور نے کسٹمز انٹیلی جنس اسٹاف کو دیکھ کر گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور آگے جاکر گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ترجمان کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22کروڑ روپے مالیت کی 200 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائی جا ری ہے ،جبکہ خضدار میں لیویز فورس باغبانہ کی کاروائی چھ کلوگرام پختہ چرس برآمد کر کے 1ملزم کوگرفتار کر لیا۔ترجما ن لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے موٹرسائیکل کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چھ کلوگرام پختہ چرس برآمد کرکے موٹرسائیکل سوار محمد عظیم ولد میر ہزار سکنہ قلات کو گر فتار کر لیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔