سرفراز بگٹی کی ضمانت پر رہائی مگر کیسے۔۔۔بلوچستان بارباڈیز
کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان بار باڈیز نے بلوچستان ہائیکورٹ میں کمسن بچی ماریہ کے ایف آئی آر میں نامزد ملزم سرفراز بگٹی کے دوسری قبل از وقت گرفتاری ضمانت منظوری پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن قبل ملزم سرفراز بگٹی کا قبل از وقت گرفتاری ضمانت کی درخواست ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے خارج کردیا ہے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا میں ملزم کے گرفتاری کا خبر چلا اور دوسرے دن ہائیکورٹ کی جانب سے اس کی دوبارہ قبل از وقت ضمانت کی درخواست کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے بلوچستان میں امیر اور بااثر افراد کیلئے علیحدہ قانون اور غریبوں کیلئے علیحدہ قانون موجود ہے اسکے علاوہ بار کی جانب سے باریا احتجاج کہ بنچ مخصوص چہروں کو دیکھ کر اکاموڈیٹ کیا جاتا ھے وہ بھی اج کے فیصلے سے ثابت ھوگیا ھے اور عدالت عالیہ کی جانب سے یکساں قانون کے دعوے جھوٹ اور عوام کو دوکھا میں رکھنے کی مترادف ہے بااثر افراد آج بھی قانون سے بالاتر ہیں اور طبقاتی نظام قانون کی وجہ سے عوام کا جوڈیشری سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں لاقانونیت عروج پر ہے جس کی ذمہ داری بلوچستان جوڈیشری پر عائد ہوتی ہے