مستونگ ایمپلائز یونین کی حلف برداری
امروز نیوز:
مستونگ ( نامہ نگار)میونسپل ایمپلائز یونین کے نومنتخب کابینہ کا تقریب حلف برداری کی پروقار تقریب میونسپل کمیٹی آڈیٹورئم میں منعقد ہوا۔تقریب حلف برداری کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبرسیکرٹری چئرمین منظور بلوچ تھے تقریب سےمیونسپل ایملائزئونین کے صدر شارخ خان علیزئی جمعیت علماءاسلام کے ضلعی امیر مولاناسعیدالرحمن فاروقی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ سینئررہنماء میرسکندرخان ملازئی پیپلزپارٹی کے صدر قاسم علیزئی چیف آفیسر تفتان حفیظ اللہ برڑو بی اینڈ آر لیبریونین کے صدرحاجی عبدالخالق رند لیبرفیڈریشن کے صوبائی رہنماء ٹکری خالقداد رند۔میونسپل ایملائزیونین کے نائب صدر غلام مصطفی علیزئی ودیگر مقررین نے خطاب کرتےہوئے نومنتخب کابینہ کاکامیاب تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ نومنتخب کابینہ میونسپل کمیٹی کے مزدوروں سمیت تمام مزدوروں کے حق و حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔۔۔۔۔مقررین نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کو بنے ہوئے 50 سال ہوگئے مگر تاحال انہیں میونسپل کارپوریشن کا درجہ نہیں دیاجاسکا۔حالانکہ مستونگ کی آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور میونسپل کمیٹی کو میونسپل کارپوریشن کادرجہ دینے کیلئے جدوجہد تیز کی جائی گی۔دنیا میں صفائی کا نظام چلانے کیلئے جدید مشنری استمال کی جارہی ہیں مگر یہاں کوئی سہولت تک دستیاب نہیں۔ٹریڈ یونیز میں حق و حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہےاتحاد ہی کے زریعے حقوق کا حصول ممکن ہے۔ڈیلوی جز اور لواحقین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام جماعتیں ٹریڈ یونین کے ساتھ کڑے ہے۔۔اور لیبر قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنایاجائے۔مقررین نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہم مزرودوں اور غریب عوام کے حق و حقوق کے جدوجہد کررہےہیں۔۔مقررین نے کہاکہ مزدور کی تخواہ جو حکومتی دعوں کے مطابق نہیں ہے انکی تنخواہ کو حکومتی دعوے کے مطابق کیاجائے۔مزدوروں کی شب وروز کی محنت سے آج مستونگ شہر میں صفائی کا نظام پورے صوبے میں مثالی ہے۔انھوں نے کہاکہ مزدوروں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہنگے۔اور صدرمیونسپل ایملائزیونین کے صدر شارخ خان علیزئی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہاکیاکہ وہ مزدوروں کے حق و حقوق کے حصول کیلئے کسی قسم کا دباوں کا خاطر میں لائے بغیر جدوجہد کررینگے اور انکے حقوق کا تحفظ کیاجائے گا