مستونگ کے عوام کہ حق تلفی قبول نہیں نیشنل پارٹی

0 155

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے موصوف نے اپنی پریس ریلیز میں حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کیا موصوف نے مستونگ کے غریب عوام کی حق تلفی کر کے میرٹ کو پاؤں تلے روندہ ڈالا ڈپٹی کمشنر مستونگ نے لواحقین کے کوٹہ اور سکولوں میں کئی سالوں سے بلامعاوضہ کام کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا نان ٹیچنگ اور درجہ چہارم کے پوسٹوں پر بندر بانٹ اور ایک مخصوص ٹولے کو نوازہ گیا موصوف نے اپنے ممبر صاحبہ کے دو بھائیوں کے تعیناتی بلکل میرٹ کیا ہے اور اس کے علاؤ اقلیت کے خواتین کو تحصیل دشت میں بطور چوکیدار بھرتی کیا گیا موصوف نے ایک بندے کی دو دو جگہ آرڈر کیا ہےجس سے حقدار امیدواروں کو اذیت اور زہینی کوفت سے دو چار کر کے ان کو روز گار سے محروم کر دیا جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی اور بے اعتمادی و مایوسی پھیل رہے ہیں ڈپٹی کمشنر مستونگ آڈرز کو رولز کے مطابق کرنے کی غلط دعوے کر رہے ہیں ان کو اتنا پتہ نہیں هے کے چوکیدار میل ہوتے یا فیمل ہوتی هے کئی سکولوں میں بجائے میل چوکیدار کے کرپٹ سلکیشن کمیٹی نے فیملز کو چوکیداری کے پوسٹوں پر بھرتی کی هے جو ان کے منہ بولتے ہوا ثبوت ہیں جو اقربا پروری نااہلی اور کرپشن کو ظاہر کرتا هے ہم سیکرٹری ایجوکیشن چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیرتعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ مستونگ میں حالیہ نان ٹیچنگ اور درجہ چہارم کے پوسٹوں پر بندر بانٹ کی نوٹس لے کر سابق معطل ڈی ای او اور ڈی سی کے خلاف ایک صاف شفاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کو جلد از جلد مستونگ سے ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف عوام کے ساتھ ملکر سخت سےسخت احتجاج کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.