کراچی میں دہشت گردی پر شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

0 113

  کراچیشہر قائد میں شاہراہ فیصل پر واقع پولیس کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے پر شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ اللہ کراچی پر رحم کرے، دعا کررہی ہوں کہ ہر کوئی محفوظ رہے۔

گلوکار اور میزبان فخر عالم نے لکھا کہ آج کی رات ہمیں خوشی منانی چاہئے کہ سندھ پولیس، رینجرز اور پاکستانی فوج نے ان دہشت گردوں کو سیدھا جہنم واصل کیا ہے، جن کو شہادت نصیب ہوئی ہے ہم ان کی قربانیوں پر شکر گزار ہیں۔

مایا علی نے لکھا کہ میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہورہا ہے، کراچی میرا دوسرا گھر ہے اور وہ لہولہان ہے، سب کی حفاظت کیلئے دعاگو ہوں۔

فرحان سعید نے لکھا کہ میں کراچی کیلئے دعا گو ہوں اور ان جوانوں کیلئے بہت پیار جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے افسوس کا اظہار کیا جبکہ عدنان صدیقی نے لکھا کہ یا اللہ ہم پر رحم کردے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.