20 مارچ سے بارش برسانے والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا

0 129

امروز نیوز
بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار 20 مارچ کو ایران سے آنے والا مغربی نظام ملک بھر میں بارشیں برسائے گا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم پھر سے سرد ہو جائے گا
   بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا مغربی نظام ملک بھر میں بارشیں برسائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں دوبارہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے 20 مارچ تک بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش

برسانے والا مغربی نظام ملک بھر میں اپنے اثرات دکھائے گا، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم کسی حد تک سرد ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.